Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خارجہ جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئے

ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے اجلاس میں عالمی سطح پر نمایاں مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا‘ ( فوٹو:سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے اجلاس میں عالمی سطح پر نمایاں مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔
بین الاقوامی سطح پر استحکام اور ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ پالیسیاں تیار کرنے پر بھی بات چیت ہوگی۔

شیئر: