معمر افراد کے لیے سمارٹ چھڑی، سعودی ایجاد
اتوار 25 فروری 2024 12:41
’چھڑی میں موبائل سم لگی ہے اور یہ جی پی ایس نظام سے جڑی ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سیلیکون ویلی میں ٹیکنالوجی کمپنی کے سعودی بانی احمد الغازی نے کہا ہے کہ معمر افراد کے لیے سمارٹ چھڑی ایجاد کی گئی ہے جس کا نام’Can Go‘ رکھا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق چھڑی میں موبائل سم لگی ہے اور یہ جی پی ایس نظام سے جڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’چھڑی میں معمر افراد کے نگرانوں تک مختلف تفصیلات کے بارے میں معلومات پہنچانے کا بھی انتظام ہے‘۔
’چھڑی کے ذریعہ معمر افراد کے نقل و حرکت، چلنے والے قدموں کی تعداد، وائی فائی اور ہنگامی حالت میں کال کرنے کی بھی صلاحیت ہے‘۔
احمد الغازی نے کہا ہے کہ ’سمارٹ چھڑی اور ایک عام چھڑی میں کوئی فرق نہیں، یہ بہت سادہ اور آسان ہے‘۔
’اس 48 گھنٹے تک چلنے والی بیٹری ہے اور اسے چارج کیا جاسکتا ہے نیز اسے ایپ کے ذریعہ جوڑا جاسکتا ہے‘۔