ریاض میں قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد
پیر کو ریاض میں سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن میں پیر کو سعودی شہری کے ہم وطن قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی شہری عبدالعزیز بن محمد بن عبدالعزیز الجھیمی کا کسی بات پر فھد بن محمد بن سعد الجھیمی سے جھگڑا ہوگیا تھا۔
عبدالعزیز بن محمد بن عبدالعزیز الجھیمی نے تیز دھار آلے سے وار کرکے فھد بن محمد بن سعد الجھیمی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
سیکیورٹی فورس کی ٹیموں نے مفرور ملزم کو تلاش کر لیا ۔ ملزم کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کے اقبال جرم اور شواہد کی بنیاد پر عدالت نے قصاص کا حکم صادر کردیا۔
قانون کے مطابق ابتدائی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی جہاں سابقہ عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا بعدازاں سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کی گئی ۔
آخر میں ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ جس پر وزارت داخلہ نے پیر کو عمل درآمد کردیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں