Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں سعودی کے ہم وطن قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد

سزا پر عمل درآمد بدھ کو مدینہ ریجن میں کردیا گیا۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں سعودی شہری کے ہم وطن قاتل کی سزائے موت پر بدھ کو عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری محمد بن یحیی بن محمد سراج نے اپنے ہم وطن مھند بن اسماعیل العربی ابو القرون کو فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
سیکیورٹی فورس کی ٹیموں نے جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ واردات کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تمام شواہد اور ملزم کے اقبال جرم کے بعد عدالت نے قصاص کا حکم صادر کردیا۔
اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی ابتدائی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا جس کے بعد ایوان شاہی کی جانب سے فیصلے پر عمل درآمد کا حتمی حکم جاری کردیا گیا۔
حتمی احکامات پر بدھ کو وزارت داخلہ نے مدینہ منورہ ریجن میں عمل درآمد کرا دیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: