Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہلیہ کو گلا گھونٹ کر ہلاک کرنے والے شہری سیمت تین افراد کو سزائے موت

ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عملدآمد کا حکم جاری کیا تھا (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اتوار کو تبوک ریجن میں دو شہریوں اور جازان ریجن میں ایک شہری کو سزائے موت دی گئی ہے۔
 خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کےاعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ’ تبوک میں سعودی شہری عبداللہ بن خریص بن خضر الیزیدی نے اپنی سعودی اہلیہ حمیدۃ بنت حمدان بن دمیلیک العمری کو گھریلوجھگڑے کے دوران غصے میں گلا گھونٹ کر ہلاک کیا تھا‘۔
 تبوک ہی میں ایک شہری مازن بن بشیر بن حمود البلوی نے اپنے ہموطن عبدالکریم بن سعید بن عتیق البلوی پر تیز دھار آلے سے وارکیے جس پر وہ ہلاک ہوگیا۔
 جازان میں ایک شہری محمد بن یحیی بن طاہر حمدی نے اپنی سعودی اہلیہ عائشہ بنت حسن بن علی حوذان کو جھگڑے پر کئی گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے ’سیکیورٹی اہلکاروں نے تینوں ملزمان کو تلاش کرکے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس پر انہیں موت کی سزا سنائی گئی‘۔
اپیل کورٹ نے عدالتی فیصلہ برقرار رکھا بعد ازاں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عملدآمد کا حکم جاری کیا جس پر تبوک اور جازان میں اتوار کو عمل درآمد کردیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: