الشرقیہ میں سعودی اور جازان میں یمنی کو سزائے موت
عدالت نے جرم کا اقرار کرنے پر موت کی سزا دینے کا حکم صادر کیا (فوٹو المرصد)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بدھ 27 دسمبر 2023 کو الشرقیہ میں سعودی شہری جبکہ جازان یمنی کو سزائے موت دی گئی ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ الشرقیہ ریجن میں سعودی شہری مشعل بن فنیسان بن خلوی القاسمی الظفیری نے اپنے ہموطن ھداد بن دلیان بن منوخ الظفیری کو چھری کے وار کرکے ہلاک کردیاتھا۔ دونوں کے درمیان پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا۔
جازان ریجن میں یمنی شہری بندر محمدعلی السلمی ایک بچی کو بہانے سے گھر لے گیا اوراس کے ساتھ بدسلوکی کی۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے جرم کا اقرار کرنے پر موت کی سزا دینے کا حکم صادر کیا تھا۔
اپیل کورٹ نے عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا۔ بعدازاں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل کا حکم جاری کیا جس پ الشرقیہ اور جازان میں عمل درآمد کیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں