Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی سیاح سعودی عرب کے سفر کو کیوں ترجیح دینے لگے؟

گزشتہ برس مشرق وسطی جانے والوں کی تعداد 86.3 ملین رہی (فوٹو العربیہ نیٹ)
چینی سیاحوں کی مملکت کے سفر میں دلچسپی بڑھنے لگی۔  گزشتہ برس 2023 میں آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق  سعودی محکمہ سیاحت نے گزشتہ برس 13 سے 17 مارچ کے دوران چین میں مملکت کی سیاحت کے حوالے سے تعارفی نمائش کا انعقاد کیا تھا جس کے بعد چینی سیاحوں میں سعودی عرب آنے کے رجحان میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔
ٹریول پلیٹ فارمز کے اعدادوشمار کے مطابق 2019 کے مقابلے میں 2023 میں چینی سیاحوں کی تعداد میں  800 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
چینی شہری ماضی میں امارات اور مراکش کا سفر سب سے زیادہ کرتے تھے ، اب سعودی عرب میں انکی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کے اعداد وشمار کے مطابق 2023 میں مشرق وسطی وزٹ کرنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 2019 کے مقابلہ میں 22 فیصد زیادہ ہوکر 86.3 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
مشرق وسطی اور بالخصوص سعودی عرب میں سیاحت کا رجحان بڑھنے کے ساتھ چینی سیاحوں کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
چین اور مشرق وسطی کے ممالک کے درمیان فضائی سروس 2019 کی سطح پر بحال ہونے کے بعد آمد ورفت کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے، جبکہ چینی سال نو (سپرنگ فیسٹول) کے باعث دوطرفہ سیاحت وسفر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: