چینی سیاحوں کو سعودی عرب کے تاریخی مقامات سے متعارف کرایا جائے گا
سعودی عرب دنیا کے محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے( فائل: فوٹو سبق)
سعودی محکمہ سیاحت 13 سے 17 مارچ تک چین میں سیاحت کے فروغ کےلیے تعارفی نمائش کا انعقاد کرے گا۔
سبق نیوز کے مطابق تعارفی نمائش کے دوران چینی شہریوں کو سعودی عرب میں سیاحت کے لیے پسندیدہ مقامت سے متعارف کرایا جائے گا۔
محکمہ سیاحت بیجنگ اور شنگھائی سمیت چین کے بڑے شہروں میں سعودی عرب کے ایسے سیاحتی مقامات کا پر کشش تعارف کرائے گا جنہیں چینی اب تک دریافت نہیں کرسکے ہیں۔
چینی میڈیا کے مطابق ہوٹل اور فضائی کمپنیاں سعودی نمائش میں شریک ہوں گی چین کی سو سے زیاہ کمپنیاں اور ادارے چینی سیاحوں کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
چینی سیاحوں کو بتایا جائے گا کہ سعودی عرب دنیا کے محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے۔
یہاں شاپنگ مالز، ریستوران، ساحل اور تفریحی مقامات سے بھی ہیں۔ مملکت میں دس ہزار سے زیادہ تاریخی مقامات ہیں ان میں وہ بھی ہیں جنہیں یونیسکو عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیے ہوئے ہے۔