Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نیول وار کالج کے وفد کا اسلامی عسکری اتحاد کے دفتر کا دورہ

میجرجنرل محمد بن سعید المغیدی نے وفد کا استقبال کیا (فوٹو، ایس پی اے)
پاکستان نیول وارکالج کے نمائندہ وفد نے اسلامی عسکری اتحاد کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ فوجی اتحاد کے سیکرٹری جنرل میجرجنرل محمد بن سعید المغیدی نے وفد کا استقبال کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وفد نے دہشت گردی سے نمٹنے اور ان کے لیے مالی ذرائع کو ختم کرنے کے لیے اسلامی عسکری اتحاد کی جانب سے کی جانے والی بھرپورکوششوں کو سراہا۔
قبل ازیں پاکستان نیول کالج کے وفد کو اسلامی عسکری اتحاد  کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں اتحاد کے آپریشنز اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
واضح رہے پاکستان نیول وار کالج کے وفد کا دورہ اتحاد میں شامل رکن ممالک کے مابین مشترکہ تعاون اور ہم آہنگی میں اضافہ کا تسلسل ہے۔

شیئر: