Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت خارجہ اور اسلامی عسکری اتحاد کے مابین معاہدہ

مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا(فوٹو، وزارت خارجہ )
سعودی وزارت خارجہ اور اسلامی عسکری اتحاد کے مابین مشترکہ ہیڈ کواٹر کے قیام کا معاہدہ طے پا گیا۔
وزارت خارجہ کے ایکس اکاونٹ پر اس حوالے سے دی گئی تفصیلات کے مطابق وزارت کےانڈر سیکرٹری برائے عامی امور نے دہشتگردی سے نمنٹے کے لیے قائم اسلامی عسکری اتحاد کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد سعید المغیدی کا وزارت خارجہ کے ہیڈ آفس میں استقبال کیا۔
اس موقع پرمملکت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف  کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ۔ دونوں جانب سے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں وزارت خارجہ اور اسلامی عسکری اتحاد کے مابین مشترکہ دفتر کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے بین الاقوامی امور کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمان الریسی جبکہ اسلامی عسکری اتحاد کی جانب سے میجر جنرل محمد بن سعید المغدی نے معاہدے پر دستخط کیے جس کا مقصد تعمیری تعاون اورمشترکہ کوششوں کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

شیئر: