Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی عسکری اتحاد میں کینیا کی شمولیت

جمہوریہ کینیا کے سفیرنے بھی تقریب میں شرکت کی (فوٹو ،ایس پی اے)
انسداد دہشتگردی کے خلاف قائم اسلامی عسکری اتحاد میں جمہوریہ کینیا کی شمولیت  کے بعد اتحاد کے رکن ممالک کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جمہوریہ کینیا کی بطوررکن ملک کے طورپر اسلامی عسکری اتحاد میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا گیا اس موقع پرعسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹر میں سادہ اورپروقار تقریب ہوئی جس میں کینیا کا پرچم بھی رکن ممالک کے پرچموں کے ساتھ شامل کیا گیا۔
رکن ممالک کے طورپرشمولیت کی تقریب میں سعودی عرب میں موجود کینیا کے سفیر پیٹرنکولس رنگ اکیگو کے علاوہ کینیا کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پراسلامی عسکری اتحاد کے سیکرٹری جنرل میجرجنرل محمد بن سعید المغیدی نے باقاعدہ طورپرجمہوریہ کینیا کی رکن ملک کے طورپراتحاد میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کینیا کا دہشتگردی کے خلاف قائم ہونے والے عسکری اتحاد میں شمولیت مثبت اقدام ہے۔
واضح رہے جمہوریہ کینیا کی شمولیت کے ساتھ ہی اسلامی عسکری اتحاد میں شامل رکن ممالک کی مجموعی تعداد 42 ہو گئی ہے ۔
عسکری اتحاد میں شامل رکن مماک مشترکہ طورپر مختلف محاذوں پردہشتگردی کے خلاف مصروف عمل ہیں ۔

شیئر: