پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے شہباز شریف کی بطور وزیراعظم اور ایاز صادق کی بطور سپیکر نامزدگی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
بدھ کو مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس پارٹی قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ کوئی بھی سیاسی جماعت اکیلے اس بحران سے نکل نہیں سکتی۔ اس لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ شہباز شریف کی قیادت میں تمام ارکان اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں
-
قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان کی تنخواہیں اور مراعات کیا ہوں گی؟Node ID: 840016
-
’ن لیگ کو احساس دلایا ہے کہ ۔۔۔‘ گورنر سندھ کی مبینہ آڈیو لیکNode ID: 840226