Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرینی متاثرین کے لیے شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم جاری

لوگوں کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے امدادی سامان ارسال کیا جاتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے یوکرینی متاثرین کے لیے 11 واں امدادی طیارہ پولینڈ پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یوکرین جنگ کے متاثرین کی امداد کے لیے شاہ سلمان   مرکز کی جانب سے امدادی سامان ارسال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مرکز کے تحت اب تک 10 طیارے یوکرینی سرحد سے قریب ترین پولیش کے زوزوف ایئرپورٹ پرپہنچ گئے ہیں جبکہ جمعہ کے روز 11 واں طیارہ بھی پولیش کے ہوائی اڈے پر لینڈ کرگیا۔
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے یوکرینی جنگ متاثرین کی امداد کے لیے ارسال کیے جانے والے 11 واں طیارہ 80 ٹن سامان لے کرپولینڈ پہنچا۔
واضح رہے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پولینڈ کے متاثرین کو ارسال کی جانے والی امداد وہاں لوگوں کی ضروریات کو دیکھ کرروانہ کی جاتی ہے۔

امدادی سامان 80 ٹن پرمشتمل ہے جن میں جینریٹرز بھی شامل ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

یوکرینی ذمہ داروں کے مطابق اس وقت موسم سرما عروج پر ہے جس کے لیے سب سے زیادہ جینریٹرز اور الیکٹریکل ہیٹرز اور اسی نوعیت کی دیگر اشیا کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔

شیئر: