پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شبہاز شریف سے پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم کے طور پر حلف لیا۔ شہباز شریف ملک کی تاریخ کے واحد شخصیت ہیں جو مسلسل دوسری بار وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔
حلف برداری کی تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور اعلی سرکاری اور سفارت کاری حکام شریک ہوئے۔ حلف برداری کی جھلکیاں دیکھیں مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے ایکس ہینڈل پر شیئر ہونے والی اور خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ان تصاویر میں