ہفتہ 28 دسمبر 2019 14:36

پاکستان کے شہر لاہور کے قریب واہگہ سرحد پر ہر شام گارڈز کی تبدیلی اور پرچم اتارنے کی تقریب منعقد ہوتی ہے۔

یہ تقریب قیام پاکستان کے کچھ عرصے بعد شروع ہوئی تھی جس میں انڈیا کی جانب سے بارڈر سرحدی فورس بی ایس ایف اور پاکستان کی جانب سے نیم فوجی دستے پنجاب رینجرز کے اہلکار ڈرل کرتے ہیں

تقریب کو دیکھنے کے لیے ہر شام سرحد کی دونوں جانب عوام کی ایک بڑی تعداد آتی ہے جہاں پر سکیورٹی اہلکار سخت اور جارح انداز اختیار کرتے ہیں

پرچم اتارنے کی تقریب کے بعد جارحانہ انداز میں سرحدی دروازوں کو بند کر دیا جاتا ہے
