Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت، پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے کام کررہی ہے، صدرممنون

مسجد نبوی شریف میں حاضری کے بعد پاکستانی کمیونٹی کے وفد سے ملاقات میں اظہار خیال
مدینہ منورہ(یوسف بلوچ) صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے کام کررہی ہے۔ آنے والے5 برسوں میں پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہوجائے گا۔ نواز شریف کی قیادت میں حکومت نہ صرف مختلف شعبوں میں اصلاحات لارہی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے مستحکم پاکستان کیلئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات انتہائی مستحکم اور مضبوط ہیں۔ وہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی شریف میں حاضری دینے کے بعد اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ مسجد نبوی میں نمازیں ادا کرنے اور روضہ رسول پر سلام پیش کرنے کے بعد صدر ممنون حسین عمرہ ادا کرنے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔ قبل ازیں صدر پاکستان سے مدینہ منورہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ایک وفد نے ملاقات کی تھی۔ وفد میں شعیب کریم بخش، صابر حسین، حافظ عبدالعزیز اور محمد جمیل شامل تھے۔ 

شیئر: