جدہ کورنیش پر فارمولا ون کا آغاز کل ہوگا
’سعودی عرب میں چوتھی مرتبہ منعقد ہونے والا فارمولا ون 9 مارچ تک جاری رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کے کورنیش میں فامولا ون2024 کل جمعرات کو شروع ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں چوتھی مرتبہ منعقد ہونے والا فارمولا ون ریس 9 مارچ تک جاری رہے گی۔
فارمولا ون میں 10 ٹیموں سے تعلق رکھنے والے 20 عالمی رائیڈر شریک ہوں گے۔
فارمولا ون کا پہلا راؤنڈ جمعرات کو ساڑھے چار بجے جبکہ دوسرا راؤنڈ شام 8 بجے ہوگا۔
تیسرا راؤنڈ جمعہ 8 مارچ کو ساڑھے 4 بجے جبکہ دوسرا راؤنڈ شام 8 بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ جدہ میں ہونے والی فارمولا ون ریس کے لیے دنیا کا طویل ترین اور تیز رفتار ٹریک موجود ہے۔
جدہ کورنیش ٹریک 6.175 کلو میٹرطویل ہے اور اس پر 27 موڑ ہیں، اسے فارمولا ون ریس کے لیے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں دنیا کا سب سے طویل اور تیزرفتار ریسنگ ٹریک مانا جا رہا ہے، اس پر اوسط رفتار 250 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہو گی۔