لیپ 24 میں 764 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری
’لیپ 24 کی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں متعدد سرکاری و نجی ادارے شریک ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
لیپ 24 کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان 764 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خطے میں سعودی عرب کو ٹیکنالوجی اور پیداواری مرکز بنانے کے علاوہ ڈیجیٹل معیشت کو پروان چڑھانے کے لیے لیپ میں سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے ہیں۔
وزارت اتصالات کے تحت ریاض میں لیپ 24 کی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں متعدد سرکاری و نجی ادارے شریک ہیں۔
قبل ازیں سعودی وزیر اتصالات وانفارمیشن ٹیکنالوجی عبد اللہ السواحہ نے کہا ہے کہ لیپ 24 میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں 11.9 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’لیپ 24 میں پورے خطے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان ہوگا‘۔
مطابق لیپ 3 میں 38 حکومتی اداروں کی شرکت سے 23 ڈیجیٹل پورٹل کا اعلان ہوگا جبکہ 30 سے زیادہ ورکشاپس اور45 سے زیادہ تعاون معاہدے ہوں گے۔
لیپ 3 ’نئے افق‘ کے عنوان کے تحت شروع کیا گیا ہے جس میں ڈیجیٹل اورٹیکنالوجی کے شعبے کے ماہرین خطاب کریں گے۔
لیپ 3 میں مصنوعی ذہانت، سمارٹ سٹیز، ڈیجیٹلائزیشن اور مستقبل کے متعلق ورکشاپش منعقد ہوں گے۔