Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیجیٹل مارکیٹ تین سال میں 183 بلین ریال تک پہنچ گئی

’انہوں نے اس تیز رفتار ترقی کو تاریخ ریکارڈ قرار دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر اتصالات عبد اللہ السواحہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ڈیجیٹل مارکیٹ تیز رفتار ترقی کرتے ہوئے صرف 3 سال کے عرصے میں 113 بلین ریال سے بڑھ کر 183 بلین ریال ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے اس تیز رفتار ترقی کو تاریخ ریکارڈ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سیلیکون ویلی نے 50 سال میں تین لاکھ 18 ہزار اسامیاں پیدا کی ہیں جبکہ سعودی عرب نے صرف 5 سال دو سے تین لاکھ 54 ہزار اسامیاں پیدا کرچکا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ٹیکنالوجی کے شعبے میں وژن سے پہلے خواتین کا کردار محض 7 فیصد تھا جو اب بڑھ کر 35 فیصد ہوگیا ہے‘۔
’یہ شرح سیلیکون ویلی سے 27 فیصد اور یورپی شرح سے أوسط 22 فیصد زیادہ ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی ڈیجیٹل معیشت  10 سال میں تین گنا بڑھ چکی ہے اور یہ اب 460 بلین ریال تک پہنچ چکی ہے‘۔
 

شیئر: