ریاض میں جاری ’لیپ 24 ‘ کانفرنس کے حوالے سے ادارہ امیگریشن نے یاد گاری مہر کا اجرا کر دیا ہے۔
ریاض ایئرپورٹ پر بیرون مملکت سے آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کی ’لیپ 24‘ کی خصوصی مہر لگانا شروع کر دی گئی۔
اس حوالے سے مسافروں کا کہنا تھا کہ ان کے پاسپورٹ پر لگائی جانے والی مہر اس حوالے سے یادگار ہوگی کہ وہ ان دنوں مملکت میں آئے جب یہاں لیپ کانفرنس منعقد ہو رہی تھی۔
محکمہ پاسپورٹ نے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر ’لیپ 24‘ کے حوالے سے خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔
تزامنًا مع المؤتمر الدولي #ليب24 .. وزارة الداخلية ممثلة في #الجوازات تطلق ختمًا خاصًا للقادمين عبر مطار الملك خالد الدولي.#الداخلية_في_ليب pic.twitter.com/GMvv9HDPiO
— الجوازات السعودية (@AljawazatKSA) March 5, 2024