پاکستان کی ایک احتساب عدالت نے جمعرات کو قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے دونوں بیٹوں، حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں۔
عدالت نے 14 مارچ تک وارنٹ معطل کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو عدالت کے روبرو سرنڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔
حسن نواز اور حسین نواز کو نیب نے سپریم کورٹ کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے تناظر میں شریف خاندان کے مبینہ طور پر برطانیہ کے علاقے ایون فیلڈ میں واقع اپارٹمنٹس کی خریداری کی منی ٹریل نہ دینے پر منی لانڈرنگ کے الزام میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
حسن اور حسین نواز کے وارنٹ انٹر پول کو ارسالNode ID: 278486
-
حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک معطلNode ID: 842301