Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلی جمیل کی چیمپئنز ’سینڈ سٹورم ایکسپریس‘ دوسرے راؤنڈ میں سرفہرست

سعودی عرب  کی دانیہ عقیل شریک ڈرائیور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
ریلی جمیل کے گذشتہ سال کی فاتحین پولینڈ کی ایویلینا چلیبوسکا اور جرمنی کی شریک ڈرائیور ہانا ریہل 2024 کی ریلی کے دوسرے مرحلے میں لیڈر بورڈ پر سرفہرست ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سینڈ سٹورم ایکسپریس ٹیم نے گذشتہ روز بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر العلا سے املج تک کا فاصلہ 2247.733 پوائنٹس کے ساتھ طے کیا۔
ریلی جمیل کے ابتدائی مرحلے کی فاتح ٹیم میں شامل سعودی عرب کی دانیہ عقیل اور سینیگال کی شریک ڈرائیور سنڈیلی ویڈ 2239.398 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔
پولینڈ کی چیلبوسکا اور جرمنی کی ریہل اپنی ٹیوٹا ایف جے کروز نے بدھ کی صبح سٹیج کی جیت کا کلین سویپ مکمل کرنے کے بعد فنش لائن کو عبور کیا جب کہ ریلی کے دو مراحل ہونا باقی ہیں۔
ریلی جمیل 2024 کے دوسرے مرحلے کی تکمیل پر پولینڈ کی ایویلینا نے کہا  ’حقیقت میں بہت خوشی ہے حالانکہ یہ ایک مشکل مرحلہ تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز کے راستے میں پہلے مرحلے کی نسبت چٹانیں اور پتھریلا راستہ کم تھا لیکن ہم نے ہمت سے یہ راستہ عبور کر لیا۔
ریلی میں شریک جرمنی کی ڈرائیور ہانا ریہل نے کہا ہے کہ ہم کچھ مشاغل میں مصروف ہیں اور آئندہ دو مراحل کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ ریلی آسان نہیں اور ہم کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی ڈرائیور دانیہ عقیل نے شریک ڈرائیور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’ریلی میں یہ اچھا مرحلہ تھا اور ہم نے بہت لطف اٹھایا۔‘
سینگال کی ڈرائیور سنڈیلی ویڈ کے ساتھ ابھی ہمارے پاس دو مراحل باقی ہیں اور کامیابی حاصل کرنے کی ہماری پوری کوشش ہو گی۔
ریلی جمیل کے دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر سعودی ڈرائیور ماہا الحمالی اور امریکی شریک ڈرائیور ایلینور کوکر 2233.624 پوائنٹس کے ساتھ درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

دوسرے راؤنڈ کے بعد املج اور ینبع مرحلے کو ہدف بنائیں گے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی ڈرائیور ماہا الحمالی نے کہا کہ یہ ریلی آسان نہیں اور ہم کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔
انہوں نے کہا ہم نے بہت پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور اب ہم املج اور ینبع میں اگلے مراحل کو ہدف بنائیں گے۔

شیئر: