Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں عمرہ زائرین کے خیرمقدم کےلیے تیار ہیں: محکمہ پاسپورٹ

 طریقہ کار کو آسانی اور روانی کے ساتھ مکمل کیا جارہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مملکت کے تمام بین الاقوامی پورٹس پر اپنے تمام ہالز میں کوالیفائیڈ عملہ اور جدید تیکنیکی ڈیوائسز جیسے دو زبانوں میں ترجمہ کرنے والی ڈیوائس اور ایک موبائل کاونٹر قائم کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے رمضان کے دوران زائرین کے خیرمقدم کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔
  زائرین کی مملکت آمد اور روانگی تک طریقہ کار کو آسانی اور روانی کے ساتھ مکمل کیا جارہا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں عمرے کے لیے مملکت آمد اور روانگی تک قواعد وضوابط اور ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زوردیا ہے۔

شیئر: