Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھپے ہوئے دہشتگردوں کا پتہ چلانے کیلئے رڈار کا استعمال

نئی دہلی۔۔۔۔فوج نے جموں و کشمیر میں عمارتوں میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کاپتہ لگانے کیلئے ایسے رڈار استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں جو ’’دیوار کے پار‘‘لوگوں کا بھی پتہ چلا سکتے ہیں۔فوج کے ایک اعلیٰ ذریعے نے بتایا کہ حال ہی میں امریکہ اور اسرائیل سے اس قسم کا رڈار سسٹم درآمد کیا گیاہے۔ اس کی مدد سے فوج دہشتگردوں کے چھپنے کے مقامات کی نشاندہی کرسکتی ہے۔کامبنگ آپریشن کے دوران زیر زمین چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کا بھی پتہ چلایا جاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور پولیس مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کے باوجود کامبنگ آپریشن کے دوران ایسے دہشتگردوں کا پتہ چلانے میں ناکام رہتی تھی۔ ان رڈار سسٹم سے جو مائیکروویو تابکاری لہریں اٹھتی ہیں ان کے نتیجے میں کنکریٹ کی رکاوٹوں کے پیچھے چھپے ہوئے دہشتگردوں کا موجودگی علم ہوجاتا ہے۔

شیئر: