سعودی شہری کا طائف میں الشفا پہاڑ پر سالمن فش فارم
فش فارم کے لیے بہت سوچ سمجھ کر الشفا کا انتخاب کیا۔ (فوٹو العربیہ چینل)
ایک سعودی شہری نے طائف میں الشفا پہاڑ پر سالمن فش فارم قائم کیا ہے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فارم کے مالک وابل الشریف نے بتایا فش فارم الشفا پہاڑ پر 67 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم ہے۔
وابل الشریف نے بتایا کہ فارم میں جدید سہولتیں موجود ہیں اور اسے وقت کے ساتھ مزید جدید بنایا جا رہا ہے۔
سعودی شہری کا کہنا تھا سالمن فش ٹھنڈے مقامات اور میٹھے پانی میں رہتی ہے اس لیے بہت سوچ سمجھ کے بعد طائف کے اس پہاڑی علاقے الشفا کا انتخاب کیا۔
فارم کے مالک نے کہا فی الوقت فارم میں مچھلیوں کی سالانہ پیداوار ایک ہزار ٹن ہے جبکہ دوسرے مرحلے سالانہ پیداوار 3500 ٹن تک پہنچنے کی امید ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں