فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کے لیے امدادی سامان سے لدے ایک ٹرک کو اسرائیلی حکام نے واپس بھیج دیا۔
عرب نیوز کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے قائم ادارے یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ نے بتایا کہ غزہ کے لیے سامان سے لدے ٹرک کو اس لیے واپس بھیجا گیا کیونکہ طبی کٹس کے اندر قینچی موجود تھی۔
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اسرائیل پر ضروری طبی سامان روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے بےہوشی کی ادویات اور پانی صاف کرنے والی گولیوں جیسی اشیاء پر اس لیے پابندی لگائی کیونکہ ان کا ’دوہرا استعمال‘ ممکن ہے اور عسکریت پسند اسے دوبارہ اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں۔
امدادی تنظیموں نے اسرائیلی حکام کی جانب سے رمضان کے دوران افطار میں کھائی جانے والی کھجوروں کی (ترسیل کی) اجازت دینے سے انکار پر بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔
#Gaza: an entire population depends on humanitarian assistance for survival. Very little comes in & restrictions increase.
A truck loaded with aid has just been turned back because it had scissors used in children’s medical kits.
Medical scissors are now added to a long list of… pic.twitter.com/Obpsi9bVkV
— Philippe Lazzarini (@UNLazzarini) March 11, 2024