’الطعمہ‘ رمضان پکوان بچوں کے ذریعے بھیجنے کی قدیم روایت
’الطعمہ‘ رمضان پکوان بچوں کے ذریعے بھیجنے کی قدیم روایت
جمعرات 14 مارچ 2024 0:46
پکوان بھیجنے کے لیے ڈسپوزیبل باکس استعمال کیے جا رہے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)ْ
سعودی عرب کا ہر علاقہ اپنی خاص رسم و رواج کے حوالے سے معروف ہے۔ پکوانوں میں بھی مقامی ثقافت کی جھلک نظر آتی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب کے شمالی حدود ریجن میں رمضان میں پکوانوں کا تبادلہ کرتے ہیں جسے ’الطعمہ‘ کہا جاتا ہے۔
شمالی حدود ریجن میں رمضان المبارک میں گھروں میں تیار ہونے والے پکوان بچوں کے ذریعے اپنے ہمسایوں تک پہنچانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے یہ شمالی حدود کی قدیم روایت ہے جو آج بھی قائم ہے۔ قدیمی کھانے تیار کرکے بھیجے جاتے ہیں۔
اس حوالے سے علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے اس طرح رمضان میں گھر کے تیار کردہ پکوان آپس میں بانٹ کر کھاتے ہیں۔
عرعر کی الشعبی مارکیٹ کے معروف شیفس کہتے ہیں ’الطعمہ‘ ہمارے ماضی کی وراثت ہے جسے یہاں کے لوگوں نے زندہ رکھا ہے۔ یہ سلسلہ خاندانوں کے درمیان رابطے اور ہمدردی و تعلقات کو مضبوط بناتا ہے۔
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کئی خاندان اب اپنے پکوان بھیجنے کے لیے ڈسپوزیبل باکس استعمال کررہے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں