Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی عطیات مہم: شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے 70 ملین ریال کے عطیات

’احسان‘ پورٹل کے چوتھے ایڈیشن کو لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے مشترکہ طور پر قومی فلاحی امور کے لیے ’احسان‘ پورٹل کے چوتھے ایڈیشن کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 40 ملین جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 30 ملین ریال کا عطیہ پورٹل کے فنڈ میں جمع کرایا۔
اخبار 24 کے مطابق فلاحی امور کے لیے قائم کیا جانے والا احسان پورٹل کے ذریعے مملکت میں فلاحی سرگرمیاں کی جاتی ہیں۔
قومی فلاحی مرکز ’احسان‘ نگران کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماجد عبداللہ القصبی نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے عطیہ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ احسان پورٹل کے تیسرے ایڈیشن میں 760 ملین ریال عطیات جمع ہوئے تھے جن سے 3 لاکھ 98 ہزار افراد مستفیض ہوئے۔
عالمی سطح پر احسان پورٹل کو موصول ہونے والے عطیات نے گنیز بک میں بھی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
گزشتہ برس صرف 27 رمضان المبارک کو 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ عطیات موصول ہوئے تھے۔
واضح رہے احسان پورٹل کے ذریعے ماہ رمضان میں سرکاری سطح پرعطیات وصول کیے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے ٹول فری نمبر کے علاوہ مشترکہ بینک اکاونٹ اور پورٹل کی سہولت بھی موجود ہے جس کے ذریعے مخیر افراد عطیات ارسال کرسکتے ہیں۔

شیئر: