Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ رمضان میں عطیات صرف مجاز حکومتی چینلز کے ذریعے دیے جائیں‘

خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کے ادارے کے ترجمان نے پھر کہا ہے کہ ’مملکت میں رمضان کے دوران صرف مجاز حکومتی چینلز اور اداروں کے ذریعے ہی عطیات دیے جائیں۔
عکاظ کے مطابق ادارے کے ترجمان نے کہا ’اس انتباہ کا مقصد خیراتی کاموں کا تحفظ اور ان کے ذرائع آمدن کو بڑھانا ہے۔‘
ترجمان نے کہا کہ’ یہ انتباہ اس خدشے کے پیش نظر ہے کہ کچھ غیر مجاز افراد یا ادارے رمضان کے مقدس مہینے کو شہریوں اور مقیمین سے عطیات یا فنڈز کےحصول کی مہم کےلیے استعمال کریں گے۔‘
علاوہ ازیں ترجمان کا مزید کہنا تھا’ شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات مملکت کا واحد ادارہ ہے جو بیرون ملک عطیات بھیجنے کا اختیار رکھتا ہے اس کے سوا کوئی ادارہ اس کا مجاز نہیں۔ شاہ سلمان امدای مرکز کے ذریعے عطیات بھیجے جا سکتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ’ ان ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں عطیات دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘

شیئر: