Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: رمضان میں عوامی بسوں کے روٹس میں تبدیلی

روٹ نمبر 5 کی بسیں کدی سٹیشن سے العوالی تک جائیں گی (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے دوران مختلف مقامات پر عوامی بسوں کے روٹس میں بعض تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق رمضان آپریشنل منصوبے کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ سینٹر کی جانب سے بسوں کے روٹس میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں ان کے مطابق روٹ نمبر 5 کی بسیں کدی سٹیشن سے العوالی تک جائیں گی جبکہ روٹ نمبر 6 کا آغاز ام القری یونیورسٹی سے ہو گا یہ بس محبس الجن سے ہوتی ہوئی جنوبی عزیزیہ تک جائے گی۔
رصیفہ ٹرین سٹیشن سے روٹ A7 اور روٹ 6 کا دوسرا حصہ جبل الکعبہ سٹیشن کی طرف جائے گا، جبکہ روٹ 11 کی بسیں مسفلہ شارع ابراہیم الخلیل سے کعکیہ، شوقیہ اور رصیفہ سے گزرتی ہوئی حی الشہدا تک جائیں گی۔ روٹ 1،2،3،8،10 اور 12 میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کی روٹس میں تبدیلی کا مقصد کسی ایک پوائنٹ پر ہجوم اور ازدحام سے گریز، مصروف روٹس پر بسوں کی تعداد میں اضافہ اور انتظار کے وقت میں کمی کرنا ہے۔
علاوہ ازیں ٹراسپورٹ پلان گائیڈ پورٹل کا تجرباتی ایڈیشن جاری کر دیا کیا گیا ہے جس کے ذریعے مکہ میں دستیاب ٹرانسپورٹ سہولیات اور ان کے روٹس معلوم کیے جا سکیں گے۔
 پورٹل پر مختلف راستے، پارکنگ، روٹس، بس سٹیشنز، پیدل چلنے والوں کے مخصوص راستے اور ٹرانسپورٹ ذرائع کو آسان اور واضح انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ٹراسپورٹ پلان گائیڈ پورٹل کا تجرباتی ایڈیشن جاری کیا گیا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)

پورٹل کے ذریعے مختلف اوقات اور جگہوں کے ٹریفک پلان جاننے کے علاوہ رمضان المبارک میں زائرین اور حج سیزن مین حجاج کی نقل و حرکت معلوم ہو سکے گی۔
آزمائشی بنیادوں پر شروع کیے جانے والے پورٹل کا مقصد مکہ میں ٹراسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانا، متعلقہ اداروں کی ٹرانسپورٹ کے حوالے سے صحیح فیصلے کرنے میں معاونت اور زائرین کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

شیئر: