مکہ بس سروس کا باقاعدہ آغاز، ٹکٹ کہاں دستیاب ہوں گے؟
مکہ بس سروس تجرباتی مرحلہ ختم ہونے کے بعد بدھ یکم نومبر 2023 سے باقاعدہ شروع ہ گی۔
ٹکٹ کی قیمت چار ریال مقرر کی گئی ہے۔ اب تک مکہ بس سروس تجرباتی مرحلے میں مفت سروس فراہم کر رہی تھی۔
عاجل ویب کے مطابق مکہ بس سروس کے مسافر ای ویب سائٹ، حافلات مکہ کی سرکاری ایپ اور مکہ کے تمام علاقوں میں ٹکٹ فروخت کرنے والی مشینوں سے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں مکہ مکرمہ میں مختلف مقامات پر ٹکٹ سیلز سینٹر بھی ہوں گے۔ مختلف زمروں کے لیے ٹکٹوں کی سپیشل قیمت اور پیکیج جاری کیے گئے ہیں۔
مکہ بس سروس استعمال کرنے والوں کے لیے تمام سہولتیں مہیا ہوں گی۔
یاد رہے حافلات مکہ کی شروعات فروری 2022 میں کی گئی تھی۔ اکتوبر 2023 تک تجرباتی طور پر بسیں چلائی جاتی رہیں۔
مکہ کے شہریوں اور زائرین کے لیے بارہ روٹس مقرر کیے گئے ہیں۔ روزانہ چار سو بسوں کے ذریعے 560 کلو میٹر سے زیادہ کی سفری سہولت مہیا کی گئی ہے۔
438 بس سٹینڈ شہر میں مختلف جگہ پر قائم ہیں۔ اب تک حافلات مکہ سے ایک سو ملین سے زیادہ افراد سفر کر چکے ہیں۔