مسجد نبوی کے رضاکاروں کے لیے مفت بس سروس
آخری عشرے میں سروس کا دورانیہ قیام الیل تک بڑھا دیا جائے گا۔(فوٹو سبق)
رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے وفادۃ نے مسجد نبوی کے رضاکاروں کے لیے مفت بس سروس آغاز کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایسوسی ایشن نے رضاکاروں کے لئے دو اہم مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں بس سروس فراہم کی جائے گی۔
وفادۃ کا کہنا ہے ’عروۃ‘ اور ’شظاہ‘ محلوں سے مسجد نبوی آنے والے رضاکار بس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ایسوسی ایشن نے کہا ہے بس سروس عصر شام چار بجے اور تراویح کے ایک گھنٹے بعد چلے گی جبکہ آخری عشرے میں سروس کا دورانیہ قیام اللیل تک بڑھا دیا جائے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں