Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ بس سروس سے 10 لاکھ افراد نے سفر کیا

’مدینہ منورہ بس سروس 6 مختلف روٹس پر چلتی ہے اور اس کے 106 سٹیشن ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ میں عوامی بس سروس  سے گزشتہ سال 2023 کے دوران 10 لاکھ سے زیادہ افراد نے سفر کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ عرصے کے دوران انتظامیہ نے مختلف روٹس پرایک لاکھ 65 ہزارمرتبہ بسوں نے سفر کیا ہے۔
مدینہ منورہ ترقیاتی ادارے نے شہر میں ناسب قیمت پر عوامی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے اس سروس کا آغاز کیا تھا۔
مدینہ منورہ بس سروس 6 مختلف روٹس پر چلتی ہے اور اس کے 106 سٹیشن ہیں۔
منصوبے کا مقصد شہر میں ایک طرف سستی اور معیاری عوامی ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنے کے علاوہ ٹریفک ازدحام میں کمی لانا اور ماحولیات کو آلود سے بچانا ہے۔

شیئر: