ابن الہیثم اسکول میں عالمی یوم ماحولیات اور افطارپارٹی
منامہ(ابوزید نعمان)عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ابن الہیثم اسلامک اسکول میں ایک پروگرام منعقدکیا گیا۔ پروگرام کاآغازتلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ دسویں جماعت کی طالبات نے تقریر ، گیت اور ڈرامے پیش کرکے یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ یوم ماحولیات کا انعقاد کرنا فطرت سے جوڑنا ہے جو ہر ایک کیلئے ضروری ہے۔ ہوا، پانی، پیڑ پودے اور پرندے ہماری زندگی کا حصہ ہیں۔ اسکے بغیر ہم زندہ نہیں رہ سکتے جبکہ یہ سب ہمارے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں۔ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد طیب نے کہا کہ ماحول کو بچانے کی کوشش کی جانی چاہئے اور اس موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ مختلف شعبہ کی معلمات اور طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔دریں اثناء اسکول کی طرف سے افطار پارٹی اور پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر اسکول کے چیئرمین شکیل احمد اعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے روزے کو روحانی ، اخلاقی اور جسمانی تربیت کا ذریعہ بنانے کے علاوہ اجتماعی اورمعاشرتی اہمیت کا حامل بھی قرار دیا ہے۔