Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی روسی صدر کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد

پیغام میں مزید ترقی، کامیابی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو نئی صدارتی مدت کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے روسی صدر، روس کے دوست عوام کے لیے مزید ترقی، کامیابی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات کی تعریف کی جسے تمام شعبوں میں مضبوط بنانا اور ترقی دینا چاہتے ہیں۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی روسی صدر کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
انہوں نے روسی صدر اور روس کے دوست عوام کی کامیابی، ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ولادیمیر پوتن نے پانچویں مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق الیکشن میں ولادیمیر پوتن نے 87 اعشاریہ دو فیصد ووٹ حاصل کیے۔
ولادیمیر پوتن پہلی مرتبہ 1999 میں اقتدار میں آئے تھے۔

شیئر: