Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں غیرملکی سفارتکاروں کے لیے سالانہ افطار ڈنر

افطار ڈنر کے موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے ریاض میں غیرملکی سفارتکاروں کے لیے سالانہ افطارڈنر کا خصوصی  اہتمام کیا گیا۔
سعودی خبرساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق افطار ڈنر میں شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ انجینئرولید بن عبدالکریم الخریجی نے شرکت کی۔
وزارت خارجہ کے مرکزی دفتر میں مختلف ممالک کے سفارتکار اور وزارت کے اعلی عہدیداروں نے افطار کیا اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
افطار ڈنر میں معاون وزیر خارجہ برائے آپریشنل امورعبدالھادی المنصوری نے بھی خصوصی شرکت کی۔

شیئر: