’دبئی میٹرو بلیو لائن‘ منصوبے پر کام اس سال شروع ہوگا
ٹرائل آپریشن 2027 میں ہوگا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’دبئی میٹرو بلیو لائن‘ منصوبے پر کام کا آغاز رواں سال کی تیسری ماہی میں ہو گا۔
ٹرائل آپریشن 2027 میں کیا جائے گا جبکہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد 9 ستمبر 2029 تک عوام کےلیے کھول دیا جائے گا۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ کمپنیوں کی جانب سے پیش کردہ پیشکشوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
اتھارٹی نے توقع ظاہر کی کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد 2030 میں میٹرو سے یومیہ 2 لاکھ افراد سفر کرسکیں گے جبکہ 2040 تک یومیہ 3 لاکھ 20 ہزار مسافر سہولت حاصل کریں گے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے یہ میٹرو 2040 تک تقریبا دس لاکھ افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔ دبئی میں ہونے والی مشرق وسطی اور شمالی افریقہ ٹرانسپورٹ کانفرنس اور نمائش میں منصوبےکی پریزیٹیشن دی گئی تھی۔
دبئی میٹرو بلیو لائن میں تین ٹرانزٹ سٹیشن شامل ہیں۔ گرین لائن پر الخور سٹیشن، سینٹر پوائنٹ سٹیشن ریڈ لائن پر اور دبئی انٹرنیشنل سٹیشن (1) اور دبئی کریک مرینا کے علاقے میں ایک سٹیشن جبکہ اوور ہیڈ سٹیشنوں کی تعداد 9 اور پانچ زیر زمین سٹیشن ہوں گے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں