Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میڑو میں وہ کون سی خلاف ورزیاں جن پر 2 ہزار درہم تک جرمانہ؟

ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 31 خلاف ورزیوں کی فہرست جاری کی ہے( فوٹو امارات الیوم)
دبئی میں ٹرانسپورٹ اینڈ روڈزاتھارٹی  نے مسافروں سے کہا ہے کہ’ وہ میٹرو استعمال کرتے وقت ایسا کوئی کام نہ کریں جس پرانہیں جرمانہ دینا پڑے‘۔
الامارات الیوم کے مطابق روڈ اتھارٹی نے میٹرو استعمال کرنے والوں کو متعدد خلاف ورزیوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ اگر مسافر ان میں سے کسی ایک کے مرتکب ہوئےتو ان پر 100 سے دو ہزار درھم  تک جرمانہ  ہوگا‘۔
دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’کوئی بھی مسافر بلا ضرورت میٹرو کے ایگزٹ استعمال کرے اور چین نہ کھینچے۔ اگر بلاضرورت ایسا کیا تو دو ہزار درھم جرمانہ ہوگا‘۔ 
’ میٹرو کے مسافروں میں سے کسی نے اپنے ساتھ سفر کرنے والوں کو پریشان کیا یا ان میں سے کسی کو مشکل میں ڈالا تو ایسی صورت میں بھی جرمانہ ہوگا‘۔ 
ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 31 خلاف ورزیوں اور ان پر مقرر جرمانوں کے حوالے سے فہرست جاری کی ہے۔
ان میں سگریٹ نوشی، تھوکنا، جانوروں کو میٹرو میں اپنے ہمراہ لانا، کچرا پھینکنا، چلتی ٹرین کے دوران دروازے کھولنا، ٹرین میں سوار ہونا یا نکلنے کی کوشش کرنا اور نشہ آور مشروب لے جانا شامل ہیں۔

شیئر: