Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین ویل چیئرز کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں؟

الیکٹرانک ویل چیئرز کےلیے بھی مختلف کاونٹرز موجود ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کی سہولت کےلیے مسجد الحرام میں ویل چیئرزحاصل کرنے کے تین مقامات مخصوص کیے گئے ہیں۔
معمر یا بیمار عمرہ زائرین مخصوص مقامات سے مفت ویل چیئرز حاصل کرسکتے ہیں ۔ ویل چیئر کے لیے مسجد الحرام کے بیرونی دوازے ’باب علی ؓ ‘ جوکہ مسجد الحرام کے مشرقی صحن کی جانب ہے۔
دوسرا پوائنٹ مغربی صحن میں جہاں مطاف کی بالائی منزل پر جانے کےلیے بنایا گیا پل ہے کے علاوہ تیسرا مقام جنوبی صحن میں بنایا گیا ہے جسے اجیاد کہا جاتا ہے۔
مذکورہ مقامات سے مفت ویل چیئرحاصل کی جاسکتی ہے ۔ ویل چیئرحاصل کرنے کےبعد اس امر کا خیال رکھا جائے کہ جس مقصد کےلیے یہ سہولت حاصل کی گئی ہے مقصد پورا ہونے پرویل چیئر کو بحفاظت اسی سینٹریا پوائنٹ پر لوٹا دیا جائے تاکہ دوسرے اس سے مستفیض ہوسکیں۔
واضح رہے مسجد الحرام کی انتظامیہ نے رواں ہفتے مسجد الحرام کی چھت سے بیمار یا معمر افراد کے طواف کےلیے گالف گاڑیوں کی سہولت بھی فراہم کی ہے جس کا فی شخص کرایہ 25 ریال ہے۔

طواف کے لیے گالف کارٹس کا بھی انتظام کیا گیا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ )

علاوہ ازیں ’سعی ‘ کے لیے الیکٹرانک ویل چیئرز کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے جس کی ادائیگی کرنے کے بعد انہیں حاصل کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: