مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے دوران زائرین کو ہفتے میں ساتوں دن 24 گھنٹے طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے تین ایمرجنسی سیٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پہلا ایمرجنسی سینٹر پہلی منزل پر ملک فہد ایکسٹینشن میں واقع ہے، دوسرا ایمرجنسی سینٹر جنازے کی نماز پڑھانے کے لیے مختص جگہ کے قریب پرانے باب الصفا پر جبکہ تیسرا سینٹر پہلی منزل پر اجیاد پل کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔
ایمرجنسی سینٹرز کے ذریعے وزارت صحت، حرمین شریفین اتھارٹی کے تعاون سے زائرین کو رمضان کے دوران معیاری ہیلتھ کئیر، فرسٹ ایڈ اور طبی وآگاہی سہولتوں کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔