Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زائرین کی خدمت کےلیے خصوصی مہم ’عون التقنی‘

مجموعی طورپر رضا کاروں کی تعداد 72 ہے جن میں طالبات شامل ہیں (فوٹو:عکاظ)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ٹیکنیکل کالج کی جانب سے رمضان المبارک میں زائرین کی خدمت کےلیے خصوصی مہم ’عون التقنی‘ لانچ کی گئی ہے۔
اس مہم میں کالج کے طلبہ رضا کارانہ طور پر شرکت کررہے ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق تربیتی پروگرام کے ریجنل ڈائریکٹر مرعی القرنی نے بتایا ’ رضاکارانہ مہم میں شریک طلبہ و طالبات مسجد الحرام میں معمر زائرین کی رہنمائی کرتے ہیں۔‘

مہم میں ٹیکنیکل کالج کی چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں (فوٹو: عکاظ)

’راستہ  بھول جانے والوں کو ان کی منزل کا پتا دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں معذور افراد کی ہر ممکن مدد کی جاتی ہے۔ مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کے مقامات کے بارے میں بھی زائرین کی رہنمائی کی جاتی ہے۔‘
مہم میں ٹیکنیکل کالج کی چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جبکہ مجموعی طورپر رضا کاروں کی تعداد 72 ہے جن میں طالبات شامل ہیں۔
ادارہ امور حرمین کی زیر نگرانی رضاکاروں کو مختلف مقامات پرتعینات کیا جاتا ہے تاکہ انہیں منظم انداز میں کام کرنے کے طریقوں کی تربیت دی جاسکے۔

شیئر: