Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی نورہ کی تیار کردہ جیولری کے منفرد ڈیزائن

وہ جو کچھ ڈیزائن کرتی ہیں اس کا 80 فیصد ان کی ذاتی تخلیق ہوتی ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
سعودی عرب کےتخلیق کار علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا نام بنا رہے ہیں اور ان میں سے ایک شہزادی نورہ الفیصل ہیں جو اپنے نون جیولز کےمنفرد ڈیزائنوں سے خاص پہچان رکھتی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق پیرس کے پرتعیش اور لگژری علاقے ریوڈو سینٹ ہونور میں ایک شاندار بوتیک کے ساتھ نون اپنے خوبصورت ڈیزائن سے ایک الگ شناخت ہے۔

پیرس میں تربیت حاصل کی اور یہیں کاروباری نیٹ ورک ہے۔ فوٹو عرب نیوز

شہزادی نورہ الفیصل نے پیرس میں اپنی اپرنٹس شپ مکمل کرنے کے بعد خاندان کے افراد اور دوستوں کے لیے قیمتی دھاتوں کی مدد سے زیورات کے منفرد ڈیزائن تخلیق کرنا شروع کئے۔
شہزادی نورہ الفیصل نے بتایا ہے کہ جیسے جیسے میرے ڈیزائنز نے مقبولیت حاصل کی ہے اس کے بعد پیرس کے بہترین کاریگروں کو ساتھ ملا کر یہاں کے ایک خاص علاقے میں بوتیک کے لیے میرا اگلا قدم اٹھانا ایک فطری عمل تھا۔

ایک بریسلٹ 'جیولز آف عربیہ' تیار کیا جو ثقافتی پس منظر رکھتا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

انہوں نے بتایا کہ پیرس میں اس کاروبار کے آغاز کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ یہیں سے میں نے اس شعبے میں تربیت حاصل کی اور یہاں میرا کاروباری نیٹ ورک تھا۔
شہزادی نورہ  الفیصل نے بتایا کہ وہ جو کچھ بھی ڈیزائن کرتی ہیں اس کا 80 فیصد ان کی اپنی تخلیق ہوتی ہے اس لیے زیور کی مد میں تیار کی گئی میری ہر چیز مفنرد جمالیاتی شکل میں شاہکار ہوتی ہے۔

پیرس کے بہترین کاریگروں کو ساتھ ملا کر ایک بوتیک اگلا قدم تھا۔ فوٹو انسٹاگرام

مثال کے طور پر انہوں نے 'جیولز آف عربیہ' کے نام سے ایک بریسلٹ ڈیزائن کیا ہے جو تاریخی اور ثقافتی پس منظر رکھتا ہے۔
ہیروں سے جڑا ہوا ایک شاہکار اور منفرد بریسلٹ تیار کرنے کی بابت وہ بتاتی ہیں کہ 'جیولز آف عربیہ' قدیم تہذیب سے جڑا ہوا تھا جسے میں نے تیار کیا ہے۔
شہزادی نورہ نے مزید بتایا کہ زیورات سے  متعلق بہت سی ایسی شاہکار چیزیں تیار کر رہی ہوں جس کے بارے میں چند ماہ بعد مکمل وضاحت کروں گی۔
 

شیئر: