Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیٹ گورننس فورم کے 19ویں اجلاس کی میزبانی ریاض کرے گا

سعودی عرب میں ڈیجیٹل گورننس میں صلاحیتوں کو بڑھایا جا رہا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب 15 سے 19 دسمبر تک ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں انٹرنیٹ گورننس فورم کے 19ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
سعودی  عرب کی سرکاری  پریس ایجنسی  ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ کے زیراہتمام سالانہ تقریب انٹرنیٹ گورننس سے متعلق پالیسی مسائل کو حل کرنے پر مرکوز ہے۔
اجلاس میں اس بات پر توجہ مرکوز کی جائے گی کہ حکومتیں، نجی شعبے اور غیرمنافع بخش تنظیمیں مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے کس طرح آپسی تعاون کر سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب وژن 2030 کے مطابق مملکت میں مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل گورننس میں صلاحیتوں کو بڑھایا جا رہا ہے۔
انٹرنیٹ گورننس فورم کا گزشتہ سال کا فورم جاپان کے شہر کیوٹو میں منعقد کیا گیا تھا۔
 

شیئر: