Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پہلے 10 سیاحتی مقامات میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے

سیاحت کے شعبے نے مجموعی ملکی پیداوار میں تقریباً 5 فیصد حصہ ڈالا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب رواں سال سیاحت میں سب سے زیادہ کامیاب ترین 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کی خواہش رکھتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مدینہ منورہ میں منافع فورم کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے بتایا ہے کہ مملکت یہ سنگ میل عبور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیر نے بتایا ہے کہ 2023 کے آخر تک سیاحت کے شعبے نے مجموعی ملکی پیداوار میں تقریباً 5 فیصد حصہ ڈالا ہے جس کا مقصد 2030 تک اس اعداد و شمار کو 10 فیصد تک بڑھانا ہے۔
وزیر سیاحت احمد الخطیب نے مزید بتایا کہ مملکت میں اس وقت سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں نو لاکھ 40 ہزار ملازمین ہیں اور 2030 تک ہماری وزارت یہ تعداد 10 لاکھ تک بڑھانے کی خواہش رکھتی ہے۔
 

شیئر: