َنئی دہلی۔۔۔۔بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے صدارتی امیدوار کے نام کو حتمی شکل دینے کیلئے 3رکنی کمیٹی بنا دی۔ ارون جیٹلی، وینکیا نائیڈو اور راجناتھ سنگھ شامل ہیں۔بی جے پی کمیٹی صدارتی امیدوار کے نام پر اتفاق رائے پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریگی۔واضح رہے کہ امیت شاہ ارونا چل پردیش کا دورہ منسوخ کرکے دہلی پہنچے ہیں۔ وہ وزیر اعظم مودی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے صدارتی انتخاب اور دیگر پارٹی امور پرمشاورت کرینگے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے 17جولائی کا اعلان کیاہے۔ امیدوار 28جون کوکاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔