قطری سیاحوں نے گزشتہ سال 60 بلین ریال خرچ کئے
’بیرون ملک جانے والے قطری سیاحوں نے 35.5 فیصد زیادہ خرچ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
قطری سیاحوں نے 2023 کے دوران 60 بلین ریال بیرون ملک خرچ کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قطری سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ ’2022 کے مقابلے میں 2023 میں بیرون ملک جانے والے قطری سیاحوں نے 35.5 فیصد زیادہ خرچ کئے ہیں‘۔
واضح رہے کہ قطری سیاحوں کے پسندیدہ ممالک میں سعودی عرب سرفہرست ہے جہاں ہر سال قطری سیاح گھومنے پھرنے اور عمرہ و زیارت کرنے آتے ہیں۔
یاد رہے کہ عالمی سیاحتی اداروں کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سیاحت پر جاکر سب سے زیادہ خرچ کرنے والوں میں قطری سیاح شامل ہیں۔
دوسری طرف قطری حکومت سیاحت کے شعبے کو بہتر بنانے کی کوشش میں اور اس کا ہدف ہے کہ 2030 تک قومی آمدنی میں سیاحت کے شعبے کا حصہ 12 فیصد کیا جائے۔