مدینہ بس سروس سے 5 لاکھ افراد نے سفر کیا
’7 مختلف سٹیشن مقرر ہیں جو مختلف روٹس سے مسجد نبوی لے جاتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ بس سروس منصوبے نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی کے 5 لاکھ سے زیادہ زائرین نے بسوں کے ذریعہ سفر کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یکم رمضان المبارک سے بس سروس شروع ہے ‘۔
’زائرین کی بہتر خدمت کے لیے 7 مختلف سٹیشن مقرر ہیں جو مختلف روٹس سے مسجد نبوی لے جاتے ہیں‘۔
’مدینہ بس سروس سٹیڈیم، درۃ المدینہ، سید الشہدا، اسلامی یونیورسٹی، الخالدیہ، شطیہ اور بنی حارثہ سے بسیں مسجد نبوی لے جاتی ہیں اور واپس لاتی ہیں‘۔
’العالیہ مالز سے مسجد قبا زائرین کو بھی لے جایا جاتا ہے اور واپس لایا جاتا ہے‘۔