Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

66اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح کم

نئی دہلی۔۔۔۔۔جی ایس ٹی کونسل نے ٹیکس کی شرح میں اضافے کے خلاف احتجاج کے پیش نظر 66اشیاء پر جی ایس ٹی کم کردیا۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی زیر صدارت کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ 66اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح کم کی جائے گی۔جن اشیاء پر جی ایس ٹی کم کیاجارہا ہے ان میں اسکول بیگ،پرنٹرز، انسولین، اگربتی،اچار اور بعض فلموں کے ٹکٹ شامل ہیں۔واضح رہے کہ نیا ٹیکس یکم جولائی سے نافذ کیا جائے گا۔

شیئر: