Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں واٹس ایپ سروسز کچھ دیر معطل رہنے کے بعد بحال

صارفین ایکس پر ایک دوسرے سے واٹس ایپ سروسز کے تعطل کی وجہ پوچھتے رہے (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین مشہور میسجنگ اور کالنگ اپیلیکشن واٹس ایپ کی سروسز کے معطل ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔
پاکستان میں بدھ کی شب تقریباً سوا 11 بجے متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس (ٹوئٹر) اور فیس بک پر لکھا کہ ان کے فونز پر واٹس ایپ نہیں چل رہا۔
اس حوالے سے صارفین ایک دوسرے سے بھی اس تعطل کی وجہ پوچھتے رہے۔
اس کے بعد تقریباً ساڑھے 11 بجے کچھ صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ ان کے فونز پر واٹس ایپ نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔
پاکستان میں گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے مائیکرو بلاگنگ ایپ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) بندش کا شکار ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے ’ایکس‘ کی بندش سے متعلق عدالت کو بتایا کہ انہوں نے سکیورٹی محکموں سے ملنے والی معلومات کی بنا پر ’ایکس‘ کی سروسز کو بند کر رکھا ہے۔
پاکستان میں صارفین وی پی این کا استعمال کر کے ’ایکس‘ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔
واٹس ایپ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کی جانب سے تاحال سروسز میں اس تعطل سے متعلق کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

شیئر: