ریاض .... سعودی جامعات عرب ممالک کی یونیورسٹیوں پر بازی لے گئیں۔ پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر سعودی جامعات رہیں۔ برطانوی ادارے کیوایس نے تازہ ترین جائزے میں بتایا ہے کہ کے ایف یو پی ایم، عرب جامعات میں اول اور دنیا بھر کی جامعات میں 173ویں نمبر پر آئی ہے جبکہ کنگ سعود یونیورسٹی عرب دنیا میں دوسرے اور خارجی دنیا میں 221ویں نمبر پر ہے۔کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی نے عرب دنیا میں تیسرااور بیرونی دنیا کی جامعات میں 267واں نمبر حاصل کیا۔